فرانس کا دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فضائی کاروائی کرنے کا فیصلہ

فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے شام میں برسر پیکار داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف فضائی کاروائی کرنے کے لیے تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ فرانس فضائی کاروائی کرتے ہوئے فعال انتہا پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے

375928
فرانس کا دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فضائی کاروائی کرنے کا فیصلہ

فرانس نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فضائی کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا  
فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے شام میں برسر پیکار داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف فضائی کاروائی کرنے کے لیے تیاری کا حکم دے دیا ہے۔
فرانس فضائی کاروائی کرتے ہوئے فعال انتہا پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے۔
فرانس کے صدر نے کہا کہ وزیر دفاع کو اس حوالے سے ابتدائی پروازیں شروع کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فرانسیسی فوجی دستے شام کی سرزمین پر نہیں بھیجے جائیں گے۔ اولانڈ نے یہ بھی کہا کہ وہ شامی تنازعے کے حل کے لیے سفارتی کوششیں بھی کر رہے ہیں۔ فرانسیسی فضائیہ فی الحال صرف عراق میں جہادیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں