سعودی عرب: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 11 ہلاک، 200 زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کئی منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں لگی جس کی وجہ سے بہت سے لوگ عمارت میں پھنس کر رہ گئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے

371864
سعودی عرب: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 11 ہلاک، 200 زخمی

سعودی عرب کی تیل پیدا کرنے والی بڑی کمپنی آرامکو کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کئی منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں لگی جس کی وجہ سے بہت سے لوگ عمارت میں پھنس کر رہ گئے۔
بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے میں متعدد غیر ملکی بھی شامل ہیں لیکن تاحال ان کی شہریت کے بارے میں تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔
آرامکو نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔
سعودی عرب میں رہائشی عمارتوں میں اس سے قبل بھی آتشزدگی کے مہلک واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
آرامکو کے کارکنوں کے علاوہ سول ڈیفنس کے فائر فائٹرز بھی ابھی تک آگ بجھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں