یمن میں جھڑپوں کی شدت میں اضافہ

طائز شہر میں انتظامیہ کی حامی عوامی مزاحمت قوتوں اور شیعہ تحریکِ انصاراللہ کے درمیان رات بھر جاری رہنے والے تصادم میں 94 افراد ہلاک اور 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں

330938
یمن میں جھڑپوں کی شدت میں اضافہ

یمن میں جھڑپوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
طائز شہر میں انتظامیہ کی حامی عوامی مزاحمت قوتوں اور شیعہ تحریکِ انصاراللہ کے درمیان رات بھر جاری رہنے والے تصادم میں 94 افراد ہلاک اور 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب طائز کے خفیہ سروس کے دفتر پر قبضہ کرنے کے مرحلے پر ہلاک کیے جانے والے نشانہ بازوں کی نعشوں کی تصاویر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کیے جانے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اطلاع دی گئی تھی کہ طائز شہر میں جھڑپوں کے بعد قدیم قاہرہ قلعے، خفیہ سروس کے دفتر اور العروس فوجی کیمپ کی طرح کے بعض سٹریٹیجک مقامات عوامی مزاحمتی قوتو ں کے قبضے میں چلے گئے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں