شا م میں اتحادی قوتوں کے آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کے دعوے

پینٹا گون نے اطلاع دی ہے کہ شہریوں کی ہلاکتوں کا سد باب کرنے یا پھر ا س چیز کو کم سے کم سطح تک محدود رکھنے کی خاطر ہدف کا تعین کرنے میں بڑی توجہ و دھیان سے کام لیا جاتا ہے

327031
شا م میں اتحادی قوتوں کے آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کے دعوے

شام کے آتمے گاوں میں جیش الاسنے اور نصرہ محاذ سے تعلق رکھنے والے فوجی اڈے اور ہتھیاروں کی تیاری کے کارخانے کو ہدف بنانے والے گزشتہ روز کے حملے میں سول رہائشی علاقوں کو بھی نقصان پہنچنے کی بازگشت جاری ہے۔
امریکی وزارتِ دفاع پینٹا گون کا کہنا ہے کہ اس حملے میں عام شہریوں کےہلاک ہونے کے دعوو ں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پینٹا گون نے اطلاع دی ہے کہ شہریوں کی ہلاکتوں کا سد باب کرنے یا پھر ا س چیز کو کم سے کم سطح تک محدود رکھنے کی خاطر ہدف کا تعین کرنے میں بڑی توجہ و دھیان سے کام لیا جاتا ہے۔
آپریشن میں موزوں اسلحہ کے انتخاب سمیت خفیہ معلومات کی جانچ پڑتال کی اہمیت کا ذکر آنے والے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس واقع کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اتحادی قوتوں نے شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے اہداف پر 24 تازہ حملے کیے ہیں۔
اس دوران تنظیم کے حربہ یونٹس، گوداموں اور جنگی محاذوں کو نشانہ بنایا گیا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں