سمجھوتے کے بہت سے فوائد کو بھی پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ حسن فیروزآبادی کی طرف سے ایران اور 5+1 ممالک کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے کے ساتھ تعاون کا اظہار

319402
سمجھوتے کے بہت سے فوائد کو بھی پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ حسن فیروزآبادی نے ایران اور 5+1 ممالک کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔
فیروزآبادی نے کہا ہے کہ بعض ایسے پہلو موجود ہیں جو ہمیں سمجھوتے سے متعلق تشویش میں مبتلا کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ سمجھوتے کے بہت سے فوائد کو بھی پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے۔
ایران کے دینی رہنما علی خامنہ ای نے بھی سمجھوتے کی حمایت کا حامل بیان جاری کیا تھا۔
دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایک امریکی تھنک ٹینک کی طرف سے جمعہ کے روز کئے جانے والے دعوے کی بھی تردید کی ہے۔
ظریف نے کہا ہے کہ پرشین فوجی بیس پر ہونے والی نقل و حرکت جو سیٹلائٹ کی تصاویر میں بھی دکھائی دی ہے وہ شاہراہ کی تعمیر سے متعلق ہے۔
واضح رہے کہ فوجی بیس پر ہونے والی اس نقل و حرکت کے بارے میں دعوی کیا گیا تھا کہ یہ مغربی مبصرین کی تحقیقات سے قبل بیس پر موجود جوہری مواد کو ہٹانے کا کام ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں