دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر 19 فضائی حملے

امریکہ کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر 19 فضائی حملے کئے

319235
دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر 19 فضائی حملے

امریکہ کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر 19 فضائی حملے کئے۔
9 حملوں میں شام اور 10 میں عراق میں دہشت گرد تنظیم کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور دہشت گرد تنظیم کے لاجسٹک نیٹ ورک کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے گذشتہ دنوں حمص کے قصبے قریاتن پر قبضہ کر لیا تھا اور اب سیدات قصبے کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔
تنظیم کے ہاتھوں قتل عام کے خدشے کی وجہ سے قصبے کے عیسائی رہائشی حمص کے مرکز کی طرف فرار ہو رہے ہیں۔
دہشتگرد تنظیم داعش نے قریاتن قصبے پر قبضے کے بعد بھی 60 عیسائیوں سمیت 230 افراد کو اغوا کر لیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں