جان کیری خلیجی ممالک کے خدشات دور کرنے میں کامیاب

قطر کے دارالحکومت دوہا میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے جان کیری نےکہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے سمجھوتے سے اور اس پر عمل درآمد شروع ہونے سے خلیجی ممالک کوتحفظ فراہم ہونے کے بارے میں مطابقت پائی گئی ہے

314005
جان کیری خلیجی ممالک کے خدشات دور کرنے میں کامیاب

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری خلیجی ممالک کے ایران کے ساتھ طے پانے والے نیوکلئیر سمجھوتے کے بارے میں خدشات دور کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
قطر کے دارالحکومت دوہا میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے جان کیری نےکہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے سمجھوتے سے اور اس پر عمل درآمد شروع ہونے سے خلیجی ممالک کوتحفظ فراہم ہونے کے بارے میں مطابقت پائی گئی ہے۔
کیری اور خلیجی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ فائیو پلس ون اورایران کے ساتھ آسٹریا کے شہر ویانا میں ہونے والے مذاکرات اور 14 جولائی کو طے پانے والے نیوکلئیر سمجھوتے سمیت ، عراق، شام ، لبنان اور یمن کی صورتِ حال کے بارے میں بات چیت کی۔
جان کیری ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر عرب ممالک کو تشویش میں کمی کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب رہے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ جان کیری اس وقت قطر میں عرب رہنماؤں سے ایران کے ایٹمی معاہدے پر مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جان کیری اپنے دورہ قطر میں شام اور ایران کے معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے روسی وزیرخارجہ سرگئی لیوروف اور سعودی عرب کے وزیرخارجہ سے بھی الگ الگ ملاقات کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں