یمن:امام بارگاہ پر حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد نو ہو گئی

دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے یمن میں واقع ایک امام بارگاہ پر بم حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر نو تک جا پہنچی ہے

307589
 یمن:امام بارگاہ پر حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد نو ہو گئی

دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے یمن میں واقع ایک امام بارگاہ پر بم حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ تعداد نو ہو گئی ہے جبکہ چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت صنعا میں واقع ال حرازی نامی امام بارگاہ کی بیرونی دیوار سے بم سے بھری ایک گاڑی ٹکرا دی گئی جس کے نیتجے میں امام بارگاہ اور ارد گرد کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔
یمن میں داعش شیعہ برادری کے خلاف اکثر و بیشتر حملے کرتی رہتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں