معمر قذافی کے صاحبزادے سیف قذافی کوسزائے موت دینے کا فیصلہ
سزا کا فیصلہ سناتے وقت سیف قذافی عدالت میں موجود نہ تھے۔ جن دیگر افراد کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ان میں معمر قذافی کے دور کے انٹیلیجنس چیف عبداللہ سینوسی اور قذافی کے دور کے آخری وزیر اعظم البغدادی المحمودی بھی شامل ہیں
305062
![معمر قذافی کے صاحبزادے سیف قذافی کوسزائے موت دینے کا فیصلہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/10-11/Files/UploadedImages/9126712545kaddafiidam.jpg?time=1719122547)
لیبیا کے معزول رہنما معمر قذافی کے صاحبزادے سیف قذافی کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
لیبیا کی ایک عدالت نے سیف قذافی اور آٹھ دیگر ملزمان موت کی سزا سنائی ہے۔
سزا کا فیصلہ سناتے وقت سیف قذافی عدالت میں موجود نہ تھے۔
جن دیگر افراد کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ان میں معمر قذافی کے دور کے انٹیلیجنس چیف عبداللہ سینوسی اور قذافی کے دور کے آخری وزیر اعظم البغدادی المحمودی بھی شامل ہیں۔
لیبیا کے دارالحکومت میں اس مقدمے کی سماعت کا آغاز گزشتہ برس اپریل میں ہوا تھا اور اس عدالتی کارروائی پر انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی کئی تنظیموں نے شدید تنقید بھی کی تھی۔
متعللقہ خبریں
![حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/b23e/73df/39d5/661643b710422.jpg?time=1719122548)
حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا
"آزاد دنیا کو غیر مشروط طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے"، کاٹز