امریکی وزیر دفاع کا دورہ اسرائیل

اسرائیلی وزیر کارٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی ہماری اولیت کی ترجیحات میں شامل ہیں

383142
امریکی  وزیر دفاع  کا دورہ اسرائیل

ایران کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدے کو اختتام الہفتہ کانگریس میں پیش کرنے والی امریکی انتظامیہ اپنے اتحادیوں کے رد عمل کا جائزہ لینے کی کوششوں میں ہے۔
امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون سے ملاقات کرنے والے کارٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی ہماری اولیت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے اپنی وزارت کے اعتبار سے " کسی قسم کی تبدیلی پیدا نہ کرنے" پر زور دینے والے کارٹر نے کہا کہ اسرائیل کے تحفظ کی ضمانت کسی چٹان کی طرح مضبوط ہے اور ہمارا باہمی اتحاد ہمیشہ سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے خلاف ہونے کا اظہار کرتے ہوئے اس کے برے نتائج پر خدشات رکھنے کا کہا۔
امریکی وزیر کارٹر اسرائیل کے بعد سعودی عرب اور اردن کے دورے کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں