کولیشن فورسز کی، دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف، جدوجہد جاری

حاسکے اور راکا میں کئے جانے والے تین تین فضائی حملوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کی ٹیکٹیکل یونٹوں ، جنگی پوزیشنوں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا

383092
کولیشن فورسز کی، دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف، جدوجہد جاری

امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی کولیشن فورسز کی، دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف، جدوجہد جاری ہے۔
اس سلسلے میں دہشت گرد تنظیم کے شام اور عراق کے ٹھکانوں پر تازہ فضائی حملے کئے گئے ہیں۔
متحدہ ڈیوٹی فورس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کولیشن نے جنگ، بمباری اور ریموٹ کنٹرول ڈرون طیاروں کی مدد سے شام میں 9 فضائی حملے کئے۔
حاسکے اور راکا میں کئے جانے والے تین تین فضائی حملوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کی ٹیکٹیکل یونٹوں ، جنگی پوزیشنوں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ۔
کوبانی کے اطراف کے دو حملوں میں بھی دہشت گرد تنظیم کی ٹیکٹیکل یونٹوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ حلب کے جوار میں بھی حملہ کیا گیا۔
کولیشن فورسز نے عراق میں بھی 14 فضائی حملے کئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں