سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ انتقال کر گئے

سعود الفیصل نے چالیس برسوں تک سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے فرائض ادا کیے اور حال ہی میں انہوں نے اپنے عہدے سے دستبرداری کی تھی

344338
سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ انتقال کر گئے

سابق سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے صاحبزادے اور سابق وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل انتقال کرگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے سابق وزیرخارجہ سعود الفیصل وفات پا گئی ہیں جو کہ ایک طویل عرصے سے زیر علاج تھے۔
آپ مرحوم سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے صاحبزادے تھے۔ شہزادہ سعود الفیصل 1940 میں طائف میں پیدا ہوئے۔ یاد رہے انہیں 1975 میں سعودی وزیر خارجہ مقرر کیا گیا اور 40 برس تک اس منصب پر فائز رہے جس کے باعث انہیں دنیا میں طویل ترین وزیر خارجہ رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تاہم انہیں 29 اپریل 2015 کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے سعود الفیصل کی وفات پر اپنی اور پاکستانی عوام کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ سعود الفیصل پاکستان کے عظیم دوست اور حامی تھے ان کا انتقال پاکستانی قوم کے لیے بھی ایک اہم سطح کا نقصان ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں