مصر کے اٹارنی جنرل ہشام برکات بم حملے میں ہلاک

ترکی نے مصر کے اٹارنی جنرل ہشام برکات کے قافلے پر بم حملے کی مذمت کی ہے ۔

325593
 مصر کے اٹارنی جنرل ہشام برکات  بم حملے میں ہلاک

ترکی نے مصر کے اٹارنی جنرل ہشام برکات کے قافلے پر بم حملے کی مذمت کی ہے ۔
وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں مصر میں اعلیٰ شخصیات پر حملوں کی مذمت کی گئی ہے ۔مصر کے اٹارنی جنرل ہشام برکات دارالحکومت قاہرہ میں ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ان کے قافلے پر قاہرہ کے علاقے مصرالجدیدہ میں ملٹری اکیڈیمی کے نزدیک بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے ۔انھیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ۔ان کے ساتھ بم دھماکے میں ایک شہری اور پانچ سیکیورٹی اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ ہشام برکات کو جولائی 2013ء میں عبدالمجید محمود کے مستعفی ہونے کے بعد مصر کا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ اس بم حملے کی ذمہ داری دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث "عوامی مزاحمت" نامی تنظیم نے قبول کر لی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں