چاڈ میں دوخود کش حملے، 23 افراد ہلاک 100 زخمی
چاڈ کے دارالحکومت انجامینا میں موٹرسائیکل پرسوارحملہ آوروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر اور پولیس اکیڈمی پر حملہ کر کے 23 افراد کو ہلاک اور 100 سے زائد کو زخمی کر دیا ہے ۔
چاڈ کے دارالحکومت انجامینا میں موٹرسائیکل پرسوارحملہ آوروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر اور پولیس اکیڈمی پر حملہ کر کے 23 افراد کو ہلاک اور 100 سے زائد کو زخمی کر دیا ہے ۔ ان حملوں کی ذمہ داری فی الحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم حکام کوشبہ ہے کہ یہ حملے بوکو حرام نے کیے ہیں ۔
چاڈ کے وزیراطلاعات حسن سائلا بکری نے کہا ہے کہ یہ حملے چاڈ حکومت کے بوکو حرام کے خلاف ارادوں کو کمزور کرنے اور شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے کیے گئے ہیں تاہم حکومت دہشت گردی کے خاتمے کا عزم رکھتی ہے ۔
واضح رہے کہ چاڈ بھی جنگجو تنظیم بوکو حرام کے خلاف تشکیل دی گئی مشترکہ فوج میں شامل ہے۔ بوکو حرام اس سے پہلے بھی چاڈ کے سرحدی دیہات کو نشانہ بنا چکا ہے۔
متعللقہ خبریں
![حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/b23e/73df/39d5/661643b710422.jpg?time=1719097538)
حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا
"آزاد دنیا کو غیر مشروط طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے"، کاٹز