عراقی اسپیکر اسمبلی الا جبوتی کا دورہ امریکہ

جو بائڈن نے ڈپٹی صدر کی رہائش گاہ کے بعد وائٹ ہاوس میں بھی اسپیکر جبوری سے مذاکرات کیے

302806
عراقی اسپیکر اسمبلی الا جبوتی کا دورہ امریکہ

عراقی اسپیکر اسمبلی سلی الا جبوری واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں۔
جبوری نے یہاں پر نائب امریکی صدر جو بائڈن سے ملاقات کی۔
جو بائڈن نے ڈپٹی صدر کی رہائش گاہ کے بعد وائٹ ہاوس میں بھی اسپیکر جبوری سے مذاکرات کیے۔
اس حوالے سے ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ صدر باراک اوباما نے بھی اس موقع پر کچھ مدت کے لیے بات چیت کی۔
جس دوران انہوں نے الا جبوری کی پارلیمان میں قیادت اور عراق میں جمہوری نظام سمیت قومی یکجہتی کے قیام کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔
دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدر اوباما اور نائب صدر بائڈن نے دونوں ملکوں کے درمیان پائدار شراکت داری اور داعش کے خلاف جنگ میں عراق سے تعاون کی توثیق کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں