عمان میں توانائی کے وسائل کی سلامتی پر کانفرس کا اہتمام

حالیہ برسوں میں توانائی کے شعبے میں در پیش سیکورٹی کے مسائل پر توجہ مبذول کرانے والے مقررین نے عرب ملکوں میں سیاسی بحران اور دہشت گرد کاروائیوں سے توانائی کے شعبے پر منی اثرات مرتب ہونے پر زور دیا۔

302291
عمان میں توانائی کے وسائل کی سلامتی پر کانفرس کا اہتمام

اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقدہ مشرق وسطی میں توانائی کے وسائل کی سلامتی کے موضوع پر کانفرس میں توانائی کے شعبے میں در پیش مسائل پر غور کیا گیا۔
کانفرس میں یورپ اور مشرق وسطی کے ممالک سے بھاری تعداد میں سفارتکاروں اور پروفیسر حضرات نے شرکت کی۔
حالیہ برسوں میں توانائی کے شعبے میں در پیش سیکورٹی کے مسائل پر توجہ مبذول کرانے والے مقررین نے عرب ملکوں میں سیاسی بحران اور دہشت گرد کاروائیوں سے توانائی کے شعبے پر منی اثرات مرتب ہونے پر زور دیا۔
کانفرس میں عراق اور شام کی صورتحال سمیت دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے میں جانے والے تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کے ایک سنگین خطرہ تشکیل دینے کی وضاحت کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ سن 2035 تک دنیا بھر میں توانائی کے شعبے مین 40 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی۔
مقررین نے کہا ہے کہ ترکی ایک انتہائی اہم محل وقوع کا حامل ملک ہے اور توانائی کے وسائل کے موثر استعمال اور اس کے تحفظ کے معاملے میں ترکی نے ایک اہم کردار سنبھال رکھا ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں