شامی فوج کی بمباری ،20 افراد ہلاک متعدد زخمی

شامی فوج کے جنگی طیاروں نے ادلیب میں مخالفین کے زیر کنٹرول سلکین قصبے پر ویکم بم برسائے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

293592
شامی فوج  کی بمباری ،20 افراد ہلاک  متعدد زخمی

شامی فوج کے جنگی طیاروں نے ادلیب میں مخالفین کے زیر کنٹرول سلکین قصبے پر ویکم بم برسائے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
شامی انقلابی کونسل نے اس حملے کے بارے میں جاری اعلان میں بتایا ہے کہ سول دفاعی ٹیمیں مسمار شدہ گھروں کے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔دریں اثناء دمشق کے جنوب میں واقع اور اسد قوتوں کے زیر محاصرہ یرموک مہاجر کیمپ میں خفیہ طور پر داخل ہونے والے25 فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ نصرا محاذ کے ایک کمانڈر نے بتایا ہے کہ 50 فوجیوں نے جن میں فلسطینی اکناف بیت المقدس قوتوں کے فوجی بھی موجود تھے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں 25 فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ان جھڑپوں میں اسد قوتوں کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ شامی فوجیوں نے سفیان السوری چھاونی سے ٹینکوں اور توپوں سے یرموک کیمپ پر اندھا دھند بمباری کی ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں