سعودی عرب میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملہ

نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت خود کش حملہ آور نے مسجد میں گھستے ہوئے بم پھاڑ دیا، جس سے متعدد افرادع جان بحق ہو گئے

284823
سعودی عرب میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملہ

سعودی عرب کے شہر القدیح میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کےمشرقی صوبے قاطف کے شہر القدیح کی مسجد میں خودکش حملہ آور نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت مسجد میں داخل ہوتے ہوئے اپنے جسم پر باندھے بم کو ہوا میں اڑا دیا۔
دھماکے کے فوری بعد افراتفری مچ گئی ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کے وقت مسجد میں 150 کے قریب افراد موجود تھے ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر سرکاری طور پر اب تک کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں نہیں بتایا گیا اورکسی تنظیم نے بھی تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس دھماکے کی تصدیق کی ہے جو سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں ہوا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں