عراق کا رامادی شہر داعش کے زیر کنٹرول

پولیس اور فوج کیطرف سے علاقے کو ترک کرنے کے بعد داعش نے پورے رامادی شہر پر قبضہ کر لیا ہے ۔

278806
عراق کا رامادی شہر داعش کے زیر کنٹرول


عراق کے صوبہ انبار کے شہر رامادی پر داعش نے قبضہ کر لیا ہے ۔
پولیس اور فوج کے علاقے کو ترک کرنے کے بعد داعش نے پورے رامادی شہر پر قبضہ کر لیا ۔ دہشت گردوں نے شہر کے پٹرول پمپوں اور چند سرکار ی عمارتوں کو بھی نذر آ تش کر دیا ہے ۔اس صورتحال کے بعد عراق کے صدر العبادی نے شعیہ ملیشیاوں کو سنیوں کی اکثریت کے شہر انبار میں داعش کیخلاف جنگ لڑنے کے احکامات دئیے ہیں ۔
دریں اثناء داعش نے رامادی کے 90 فیصد علاقے کو اپنے کنٹرول میں لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ العبادی نے اس دعوے کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ ہم عنقریب ہی داعش کیخلاف کامیابی حاصل کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں