داعش اور شامی افواج کے درمیان جھڑپ،48افراد ہلاک

شام کے شہر حمس میں سرکاری افواج اور داعش کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 28 فوجی اور 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

273291
داعش اور شامی افواج کے درمیان جھڑپ،48افراد ہلاک

شام کے شہر حمس میں سرکاری افواج اور داعش کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 28 فوجی اور 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
شام کے انسانی حقوق کے نگران ادارے کے اعلان کیمطابق کل رات شروع ہونے والے حملوں میں داعش نے السکنہ قصبے اور جوار کے کئی دہاتوں پر قبضہ کر لیا ہے ۔اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں 48 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔شدید جھڑپوں کے علاقے حمس کا شمار شام کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے ۔ اگرچہ شہر کا مرکزی علاقہ شامی افواج کے کنٹرول میں ہے لیکن نواحی علاقے داعش کے قبضے میں ہیں ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں