شامی فوج کی طرف سے کلور گیس والے بیرل بموں سے حملہ

بچوں سمیت کثیر تعداد میں افراد گیس سے متاثر ہوئے ہیں اور ان میں قے، سانس میں گھٹن اور بینائی میں دھندلاہٹ جیسی علامات دیکھنے میں آ رہی ہیں

251752
شامی فوج کی طرف سے کلور گیس والے بیرل بموں سے حملہ

شامی فوج کے ہیلی کاپٹر نے ادلیب کے علاقے جبل الزاویہ کے گاوں کافر عاوید پر کلور گیس والے بیرل بموں سے حملہ کیا ہے۔
شامی عمومی انقلابی کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بچوں سمیت کثیر تعداد میں افراد گیس سے متاثر ہوئے ہیں اور ان میں قے، سانس میں گھٹن اور بینائی میں دھندلاہٹ جیسی علامات دیکھنے میں آ رہی ہیں۔
علاقے کے مقامی ایکٹیوسٹوں نے بھی کلور گیس کے ساتھ حملے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے کل بھی ادلیب کے ضلع جبل الشعور سے منسلک علاقے دارکُش کے اتوار بازار پر 2 ویکیوم بم گرائے تھے جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں