سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز کے شہر تائز میں فضائی آپریشن

بمباری میں حوثی عسکریت پسندوں کی اسپیشل فورسز کی بارکوں اور حوثیوں کے شہر اِب سے تائز کی طرف جانے والے ایک فوجی امداد کے کانوائے کو نشانہ بنایا گیا

241504
سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز کے شہر تائز میں فضائی آپریشن

سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے یمن کے شہر تائز میں رات بھر بھاری فضائی آپریشن کئے۔

بمباری میں حوثی عسکریت پسندوں کی اسپیشل فورسز کی بارکوں اور حوثیوں کے شہر اِب سے تائز کی طرف جانے والے ایک فوجی امداد کے کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔
حوثیوں عسکریت پسندوں نے حملے کے جواب میں اینٹی ائیر کرافٹ فائر کئے۔
واضح رہے کہ یمن میں سیاسی بحران کے بعد حوثیوں نے دارالحکومت صنعاء کے ساتھ ساتھ بعض دیگر شہروں پر قبضہ کر لیا جس کے نتیجے میں صدر ہادی نے عدن میں عبوری حکومت کا اور بعض ممالک کے سفارت خانوں کے یہاں سے کاروائیاں کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس اعلان کے بعد حوثیوں نے عدن کی طرف پیش قدمی شروع کر دی اور شہر کے بعض اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا جس کے بعد ہادی انتظامیہ کے اعلٰی سطحی حکام نے یورپی یونین اور بین الاقوامی برادری سے فوری فوجی مداخلت کی اپیل کی اور اس کے جواب میں سعودی عرب کی زیر قیادت فوجی کولیشن نے 26 مارچ کو حوثیوں کے خلاف فضائی آپریشن شروع کر دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں