ترکی سے شامی پناہ گزینوں کو 5٫5 ارب ڈالر کی امداد

شامی بحران کے پیدا ہونے سے ابتک ترکی نے شامی پناہ گزینوں کے لیے ساڑھے 5 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں

236124
ترکی سے شامی پناہ گزینوں کو 5٫5 ارب ڈالر کی امداد

ترکی نے شامی بحران پیدا ہونے سے ابتک اس ملک کی عوام کو ساڑھے 5 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔
انقرہ میں منعقدہ اقوام ِ متحدہ کے انسانی امور رابطہ دفتر اور ڈونر ڈیسک گروپ کے شریک ہونے والے اجلاس میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی اس حوالے سے ساڑھے 5 ارب ڈالر کی امداد کے مقابلے میں عالمی برادری کی امداد صرف 306 ملین ڈالر تک محدود رہی ہے۔
ترکی میں موجود دولاکھ 72 ہزار کیمپوں میں قیام کرنے والوں سمیت مجموعی طور پر 18 لاکھ شامی مہاجرین زندگی گزار رہے ہیں۔
ہنگامی حالات کے دفتر کا کہنا ہے کہ ترکی کی شام کو فراہم کردہ امداد دنیا بھر کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
ڈونر گروپ کے ڈینش نمائندے کارسٹن اولرچ نے ترکی کی ان اعلی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے شام کے بحران میں شروع سے ہی ایک علاقائی ادا کار کا کردار ادا کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں