سلامتی کونسل: یمن کی صورتحال پر رائے شماری

سلامتی کونسل میں یمن میں اہل تشیع مسلک کے حوثی باغی گروپ اور سابق صدر علی عبداللہ صالح پر پابندیوں سے متعلق پیش کی گئی قرارداد پر آج رائے شماری کی جا رہی ہے

235267
سلامتی کونسل: یمن کی صورتحال پر رائے شماری

سلامتی کونسل میں یمن میں اہل تشیع مسلک کے حوثی باغی گروپ اور سابق صدر علی عبداللہ صالح پر پابندیوں سے متعلق پیش کی گئی قرارداد پر آج رائے شماری کی جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی گروپ کے سربراہ عبدالملک حوثی اور سابق صدرعلی عبداللہ صالح کے بیٹے پر پابندیوں سے متعلق پیش کی گئی قرارداد پر آج رائے شماری ہوگی ۔
خبر کے مطابق، سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں حوثیوں اور ان کے حامیوں پر بھی پابندیاں عائدکرنے کی سفارش کی گئی ہے اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ یمن میں حوثیوں کو غیر مشروط طور پر حکومت کا کنٹرول آئینی صدر اور اس کی کابینہ کے حوالے کرنے اور حوثیوں کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنےکے لیے دبائو ڈالا جائے۔
اقوام متحدہ کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے سفراء نے سلامتی کونسل میں یمن سے متعلق مجوزہ قرارداد کے مسودے میں دو ترامیم کے بعد روس کو اس کا جواب دینے کی مہلت دی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں