شام میں ویکیوم بم کا حملہ

شامی انتظامیہ سے منسلک ایک جنگی طیارے کا حلب میں اتوار بازار پر ویکیوم بم سے حملہ،25 افراد ہلاک اور 30 زخمی

234016
شام میں ویکیوم بم کا حملہ

شام میں ویکیوم بم کا حملہ۔۔۔

شامی انتظامیہ سے منسلک ایک جنگی طیارے نے حلب میں ایک اتوار بازار پر ویکیوم بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔
معادی کے علاقے میں واقع اتوار بازار پر حملے کے دوران بازار میں لوگوں کی بھیڑ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔
ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی بتائی گئی ہے اور زخمیوں میں سے بھی متعدد کی حالت نازک ہے۔
حملے میں متعدد کاروباری جگہیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔
مخالفین کی طرف سے بھی حلب کے انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقے سلیمانیہ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں