ایران نے یمن کے معاملے پر تعاون کی پیشکش کردی

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اس آپریشن میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے پر بات چیت کی غرض سے اسوقت ریاض کے دورے پر موجود ہیں۔

290468
ایران نے یمن کے معاملے پر تعاون کی پیشکش کردی

ایران نے یمن کے مسئلے کے حل کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کر سکنے کا پیغام دیا ہے۔
ایرانی نائب سیکرٹری خارجہ حسین امیر عبداللہ نے یمن میں جنگ کرنے والے تمام تر طرفین کو مذاکرات کی میز کے گرد بیٹھنے کی اپیل کی ہے۔
ایران کے سعودی عرب کے ساتھ اس حوالے سے رابطہ قائم کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں عبداللہ نے بتایا کہ ہم "کوشاں " ہیں۔
سعودی عرب کے حملوں کو فوری طور پر رکوائے جانے کا مطالبہ کرنے والے عبداللہ نے اس فوجی کاروائی کو ایک "حکمتِ عملی خطا" کے طور پر پیش کیا ہے۔
ایران نے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد ابتک پہلی بار یمن کو انسانی امداد روانہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، تا ہم اس سامان کو کس علاقے تک پہنچائے جانے کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔
اُدھر سعودی سیکرٹری خارجہ سعود الا فیصل کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں چھیڑی اور یہ فوجی کاروائیاں یمن میں استحکام کے قیام تک جاری رہیں گی۔
دریں اثناء پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اس آپریشن میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے پر بات چیت کی غرض سے اسوقت ریاض کے دورے پر موجود ہیں۔
پاکستانی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حاکمیت کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرات کا پاکستانی سختی سے جواب دے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں