سعودی پائلٹوں کی بازیابی

دو سعودی پائلٹوں نے خلیج عدن میں طیارے سے کودتے ہوئے اپنی جانیں بچائی تھیں

285206
سعودی پائلٹوں کی بازیابی

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ خلیج عدن پر جنگی جیٹ سے چھلانگ لگانے والے دو سعودی پائلٹوں کو بچا لیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی مدد کی اپیل پر جبوتی سے ہیلی کاپٹر روانہ کرنے کی وضاحت کرنے والی امریکی فوج نے اطلاع دی ہے کہ دونوں پائلٹوں کو بین الاقوامی پانیوں سے بازیاب کر لیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پائلٹوں کی طبی حالت ٹھیک ہے۔
ان پائلٹوں کی طرف سے اڑائے جانے والے ایف۔ 15 لڑاکا طیارے کے یمن میں حملے کرنے والے طیاروں میں شامل ہونے کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا۔ اعلان کے مطابق طیارے میں فنی خرابی پیدا ہونے سے پائلٹ طیارے سے کود گئے۔
سعودی شاہ سلمان نے ٹیلی فون پر امریکی صدر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
اس دوران یمن کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
اوباما نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحادیوں کے یمنی صدر عبدالربوع منصوری حادی کی اپیل پر شروع کردہ فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب کے تحفظ کی ضمانت پر زور دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں