وزیراعظم خالد بہا کی نظربندی ختم

حوثی باغیوں نے اپنے گھروں میں نظربند صدر منصور ہادی ، وزیراعظم خالد بہا اور وزیر دفاع سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو رہا کر دیا ہے ۔

267917
وزیراعظم خالد بہا کی نظربندی ختم

حوثی باغیوں نے حکومت پر قبضہ کرنے کے بعد صدر منصور ہادی ، وزیراعظم خالد بہا اور وزیر دفاع سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ان کے گھروں میں نظربند کر دیا تھا لیکن کچھ عرصہ قبل صدر منصور ہادی باغیوں کا محاصرہ توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور عدن چلے گئے ۔وزیراعظم خالد بہا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ باغیوں کی طرف سے نظربندی کا خاتمہ ایک مثبت اشارہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ باغی سلسلہ مذاکرات کو بڑھانے پر رضا مند ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں