عراقی فوج کی تکرت میں داعش کے خلاف کاروائی جاری

عراقی فوج کی دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر قبضہ تکرت شہر کو واپس لینے کے لیے شروع کردہ کاروائی جاری ہے ۔

245193
 عراقی فوج کی تکرت میں  داعش کے خلاف  کاروائی جاری


عراقی فوج کی دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر قبضہ تکرت شہر کو واپس لینے کے لیے شروع امکردہ کاروائی جاری ہے ۔فوجی حکام کیمطابق پیش قدمی کامیابی کیساتھ جاری ہے ا ور داعش کیطرف سےیرغمال بنائے جانے والےایک سو سے زائد افراد کو رہا کروا لیا گیا ہے۔ فوجی کاروائی کے دوران تکرت کے بعض اہم علاقوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے ۔امریکہ کی زیر قیادت اتحادی قوتوں اور عراقی فوج نے انبار کے علاقے میں شروع کردہ کاروائی کے دوران ایک علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے ۔داعش کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے گولہ بارود کے ذخیرے کو تباہ کر دیا ہے ۔ داعش کیخلاف کاروائی میں جنگی طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں ۔30 ہزار فوجی اور ملیشیاء قوتیں متعدد محاذوں پر داعش کیساتھ جنگ کر رہی ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں