ایران کے ساتھ ابھی تک اہم نوعیت کا فکری اختلاف موجود ہے

جوہری مذاکرات کا آج کا مرحلہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی شرکت کے ساتھ وزراء کی سطح پر منعقد ہو رہا ہے

228741
ایران کے ساتھ ابھی تک اہم نوعیت کا فکری اختلاف موجود ہے

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات کے موضوع پر ایران کے ساتھ ابھی تک اہم نوعیت کا فکری اختلاف موجود ہے۔
کیری جوہری مذاکرات کے سلسلے میں جنیوا میں ہیں، مذاکرات کا آج کا مرحلہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی شرکت کے ساتھ وزراء کی سطح پر منعقد ہو رہا ہے۔
ایران اور امریکہ کے ساتھ ساتھ مذاکرات میں آج دن کے دوران دیگر 5 ممالک یعنی روس، چین، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سے بھی وزائے خارجہ کی سطح پر شرکت متوقع ہے۔
مذاکرات جنیوا کے پریذیڈنٹ ولسن ہوٹل میں جمعہ کے روز نائب وزرائے اعظم کی شرکت سے شروع ہوئے جن میں یورپ خارجہ پروگرام کی نائب سیکرٹری جنرل ہیلگا سمتھ نے بھی شرکت کی ۔
ایران اور 5+1 کے درمیان جاری مذاکرات کو کسی حتمی سمجھوتے پر نہ پہنچنے کی وجہ سے یکم جولائی 2015 تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔
جوہری مذاکرات کا اس وقت تک کا آخری اجلاس ایران ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کی شرکت سے 29 جنوری کو استنبول میں منعقد ہو اتھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں