روس، ایران کو میزائل فروخت کرے گا

روس نے ایران کو اس سے قبل معاہدہ طے پانے والے ایس۔300 قسم کے فضائی دفاعی نظام کے جدید ترین ورژن اینٹی ۔2500 میزائلوں کی پیش کش کی ہے

229687
روس، ایران کو میزائل فروخت کرے گا

روس اور ایران کے درمیان سن 2007 میں طے پانے والے لیکن ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی بنا پر التوا میں ڈالے جانے والے میزائل کی فروخت کا معاہدہ ایک بار پھر ایجنڈے میں شامل ہوا ہے۔
روس نے ایران کو اس سے قبل معاہدہ طے پانے والے ایس۔300 قسم کے فضائی دفاعی نظام کے جدید ترین ورژن اینٹی ۔2500 میزائلوں کی پیش کش کی ہے۔
یہ تبصرہ کیا جا رہا ہے کہ روس کا یہ اقدام جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کرنے والے ایران کو پابندیوں کے ذریعے دباؤ تلے لینے کی کوششیں کرنے والے مغرب کو مشکلات سے دو چار کرے گا۔
یاد رہے کہ سن 2007 میں ایران اور روس کے درمیان 800 ملین ڈالر کی لاگت کے 5 عدد ایس۔300 میزائلوں کی بیٹریوں کا معاہدہ طے پایا تھا۔
تا ہم ایران کے جوہری پروگرام کے باعث سن 2010 میں اقوام ِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے ساتھ اس ملک پر میزائل اور میزائل دفاعی نظام کی منتقلی اور فروخت پر پابندی عائد کیے جانے سے یہ معاہدہ التوا کا شکار ہو گیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں