قطر اور مصر کے درمیان کشیدگی

قطر پر مصر کی طرف سے دہشت گردی کی حمایت کے الزام کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

225847
قطر  اور  مصر  کے درمیان کشیدگی

قطر پر مصر کی طرف سے دہشت گردی کی حمایت کے الزام کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ دوحہ نے قاہرہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔کشیدگی مصری طیاروں کی لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے بعد پیدا ہوئی۔ قطر نے عرب لیگ کے ایک رکن ملک کی جانب سے دوسرے رکن ملک پر فوجی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شہری ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔لیبیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ عرب لیگ کے اجلاس کے دوران مصری وفد کی جانب سے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزام پر کشیدگی پیدا ہوئی۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عرب لیگ مصر کی جانب سے لیبیا میں داعش پر فضائی حملے کے جواز کو سمجھتی ہے اور لیبیا کو ہتھیاروں کی سپلائی پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے ۔ قطر کی جانب سے اس بیان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ عرب لیگ میں مصر کے مستقل نمائندے طارق عدیل نے کہا کہ قطر کی جانب سے تحفظات کے اظہار سے دہشت گردی کیلئے قطر کی حمایت صاف ظاہر ہوتی ہے ۔ چند روز قبل لیبیا میں داعش نے مصر کے 21 قبطی عیسائیوں کے گلے کاٹنے کی ویڈیو جاری کی جس کے فوری بعد مصری طیاروں نے لیبیا کے شہر درنہ میں داعش پر بمباری کی تھی جس میں متعددجنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں