صدر پوتین دس سال بعد مصر کے دورے پر

صدر پوتین نے اپنے دورے کے پہلے روز اوپرا کی عمارت میں پیش کیے جانے والے ایک تھیٹر میں شرکت کی۔ انہوں نے یہاں پر دونوں ممالک کے تعلقات کے لحاظ سے بنائی جانے والی ایک دستاویزی فلم کو دیکھا

215600
صدر پوتین دس سال بعد مصر کے دورے پر

روس کے صدر ولادِ میر پوتین دس سال کے طویل دس سال کے طویل عرصے کے بعد مصر کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
دارالحکومت قاہرہ میں صدر پوتین کا استقبال صدر السیسی نے کیا۔
صدر پوتین نے اپنے دورے کے پہلے روز اوپرا کی عمارت میں پیش کیے جانے والے ایک تھیٹر میں شرکت کی۔ انہوں نے یہاں پر دونوں ممالک کے تعلقات کے لحاظ سے بنائی جانے والی ایک دستاویزی فلم کو دیکھا ۔
صدر پوتین کے اس دورے کے دوران بین الاقوامی تعلقات کے علاوہ علاقائی مسائل خاص طور پر شام اور عراق کی صورتِ حال ، فلسطین اور اسرائیل کے اختلافات، قدرتی گیس، نیو کلئیر توانائی ، فوجی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
سن 2005 کے بعد یہ کسی بھی روسی صدر کا پہلا دورہ مصر ہے اور ان کا یہ دورہ دو روز تک جاری رہے گا۔
مصر کے صدر السیسی نے دو اگست 2014 کو روس کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تین ملین مالیت کے سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔
السیسی نے اس سے قبل بیان دیتے ہوئے مصر اور متحدہ امریکہ کے درمیان اسٹریٹجیک تعلقات کی اہمیت کا اجاگر کرتے ہوئے کہا تھ کہ تمام ممالک کے ساتھ مساوی تعلقات قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور روس اور مصر کے درمیان تعلقات نئے نہیں ہیں اور ان تعلقات کا متحدہ امریکہ یا دوسرے کسی ملک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں