امریکہ کا عراق کے شہر عربل میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کا اعلان

متحدہ امریکہ نے عراق کے شہر عربل میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

215246
امریکہ  کا عراق کے شہر عربل میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کا اعلان

متحدہ امریکہ نے عراق کے شہر عربل میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔شمالی عراق کی خود مختار کردی انتظامیہ کی پشمرگوں سے متعلقہ وزارت کے ترجمان ہلگرٹ حکمت نے اس موضوع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عربل کے قریب فوجی اڈہ تعمیر کرنے کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔اس ہوائی اڈے کو داعش کیخلاف تشکیل دی جانے والی اتحادی قوتوں کی فضائی کاروائیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ اس اڈے پر کتنے جہازوں کو رکھا جائے گا ۔اتحادی قوتوں کے جہاز علاقے میں گشتی پروازیں کریں گے اور نجات کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔داعش کیخلاف کاروائیوں میں حصہ لینے والے 60 ممالک کے طیاروں یہاں پر موجود ہونگے ۔ 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں