ایران میں 5 درجے کی شدت سے زلزلہ

صوبہ ہرمزگان کے مرکزی شہر بندر عباس میں 5 درجے کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

197286
ایران میں 5 درجے کی شدت سے زلزلہ

ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے مرکزی شہر بندر عباس میں 5 درجے کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز بندر عباس سے 31 کلو میٹر شمال میں تھا۔
ایرانی حکام کے مطابق فِن، گینو، رضوان اور تنگی باغ کے علاقوں میں ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔
زلزلے کےجھٹکے تقریباً 8 سیکنڈ تک جاری رہے اور عوام بدحواسی کے عالم میں گلیوں میں نکل آئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں