عراق میں بموں کے حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک

الباب کے علاقے میں دو مختلف علاقوں پر ہینڈ گرنیڈ پھینکے گئے ہیں ۔ان دہماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت کے جنوبی علاقے أبو دیشیر میں ایک بازار میں پر کیے جانے والے بموں کے حملے کی نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں

197342
عراق میں بموں کے حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
الباب کے علاقے میں دو مختلف علاقوں پر ہینڈ گرنیڈ پھینکے گئے ہیں ۔ان دہماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔
دارالحکومت کے جنوبی علاقے أبو دیشیر میں ایک بازار میں پر کیے جانے والے بموں کے حملے کی نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔
الصباح کے علاقے میں ہونے والے دہماکے دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ اسی علاقے میں ایک گاڑی میں نصب کیے جانے والے بم کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا دارالحکومت کے مشرقی علاقے حبیبہ میں ایک ہوٹل کے سامنے نصب کیے گئے بم پھٹنے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ابھی تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں