ایران میں 5.3 کی شدت سے زلزلہ

زلزلے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں تاہم امدادی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا

165739
ایران میں 5.3 کی شدت سے زلزلہ

ایران میں 5.3 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں تاہم امدادی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیاہے۔
زلزلہ ایران کے جنوب مغربی صوبے بوشہر سے منسلک شہر شنبہ میں آیا ۔
تہران یونیورسٹی جیو فیزک انسٹیٹیوٹ سسمالوجک سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز شنبہ شہر سے 25 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکز کے مطابق ملک کی سرفہرست جوہری تنصیبات میں سے بوشہر جوہری تنصیب کے صوبے سے منسلک شہر میں زلزلے کے بعد اسی صوبے کے شہر بوخشاں میں بھی 4.4 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں