ترکی کی طرف سے بغداد بم حملے کی شدید مذمت

ترکی کی وزارت خارجہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں 50 سے زائد افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے بم کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

159463
ترکی کی  طرف سے بغداد بم  حملے کی شدید مذمت

ترکی کی وزارت خارجہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں 50 سے زائد افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے بم کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔اس حملے میں بے شمار افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں ۔
وزارت خارجہ کیطرف سے جاری تحریری اعلامئیے میں بتایا گیا ہے کہ ترکی عراق کے استحکام اور عراقی عوام کی یکجہتی اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کا ہدف رکھنے والے اس سفاکانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کر نے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کا متمنی ہے ۔
اعلامئیے میں اسطرف توجہ دلائی گئی ہے کہ ترکی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں دوست اور برادر ملک عراق اور عوام کا ساتھ دیتا رہے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں