اسرائیلی بحریہ نے 10 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی بحریہ نے ماہی گیروں کے6 میل کے ماہی گیری کے علاقے کی سرحد کو عبور کرنے کے دعوے کے ساتھ 10 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا

139578
اسرائیلی بحریہ نے 10 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی بحریہ نے 10 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطینی ماہی گیر لیبر یونین کے سربراہ نظر آیاش نے کہا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے اس دعوے کے ساتھ کہ ماہی گیروں نے مصر کی ثالثی سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان طے شدہ 6 میل کے ماہی گیری کے علاقے کی سرحد کو عبور کیا ہے ، 10 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
آیاش کے مطابق ماہی گیروں کی 4 کشتیوں اور ماہی گیری کے سامان کو بھی تحویل میں لے لیا گیاہے۔
آیاش کا کہنا ہے کہ فوجی مستقل فلسطینی ماہی گیروں کو سرحد عبور کرنے کے دعوے کے ساتھ حراست میں لیتے رہتے ہیں اور پوچھ گچھ کر کے چھوڑ دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے 7 جولائی کو غزہ پر کئے گئے حملے 51 دن تک جاری رہے اور ان حملوں میں 2 ہزار 159 افراد ہلاک اور 11 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
حملوں میں 17 ہزار 200 گھر، 73 مساجد اور 24 اسکول تباہ ہو گئے جبکہ ہزاروں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی اور فلسطینی مزاحم گروپوں کے درمیان 26 اگست کوطے پانے والے معاہدے کی رُو سے فلسطینی ماہی گیروں کے لئے شکار کی 6 میل کی حد متعین کی گئی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں