داعش کا موصل کی ایک مناسٹری پر بم حملہ

داعش نے موصل کی ایک مناسٹری پر بم سے حملہ کیا ہے ۔ موصل گورنر کے عیسائیوں کے امور کے ذمہ دار افسر دورید حکمت نے کہا ہے کہ داعش نے موصل میں موجود ایننصر راہبہ مناسٹری کو بموں کے دھماکوں سے تباہ کر دیا ہے ۔

204651
 داعش کا  موصل کی ایک مناسٹری پر بم  حملہ


داعش نے موصل کے ایک مناسٹری پر بم سے حملہ کیا ہے ۔ موصل گورنر کے عیسائیوں کے امور کے ذمہ دار افسر دورید حکمت نے کہا ہے کہ داعش نے موصل میں موجود
ایننصر راہبہ مناسٹری کو بموں کے دھماکوں سے تباہ کر دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ داعش نے پہلی بار موصل میں عیسائیوں کے ایک مقدس مقام کو اس طرح تباہ کیا ہے ۔ دہشت گردوں نے منا سٹری کو تباہ کرنے سے پہلے علاقے کے عوام کو اس سے خبر دار کیا تھا ۔داعش نے ماہ جون میں موصل پر قبضے کے بعد یہاں بسنے والے عیسائی باشندوں کو جزیہ دینے ،اسلام قبول کرنے یا پھر شہر کو ترک کرنے کے متبادل پیش کیے تھے ۔ جس کے بعد عیسائیوں نے شہر کو ترک کرتے ہوئے دیگر علاقوں میں پناہ لے لی تھی ۔ دریں اثناء وزارت دفاع کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے زیر کنٹرول انبار ،سین ازیب اور زوحاَ ہا کے علاقوں کو واپس لے لیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں