مصری فوج کی شمالی سینا میں فوجی کاروائی ، 10 دہشت گرد ہلاک

مصری فوج نے شمالی سینا کے علاقے میں فوجی کاروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک اور 18 کو حراست میں لے لیا ہے ۔فوج کے ترجمان برگیڈیر جنرل محمد سمیر نے ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلان میں بتایا ہے کہ شمالی سینا کے صوبے میں فوجی کاروائیوں کے دوران حفاظتی قوتوں کیساتھ جھڑپ کرنے والے10 دہشت گردوں کو ہلاک اور 18 کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

203691
مصری فوج  کی  شمالی سینا  میں فوجی کاروائی ، 10  دہشت گرد  ہلاک


مصری فوج نے شمالی سینا کے علاقے میں فوجی کاروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک اور 18 کو حراست میں لے لیا ہے ۔فوج کے ترجمان برگیڈیر جنرل محمد سمیر نے ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلان میں بتایا ہے کہ شمالی سینا کے صوبے میں فوجی کاروائیوں کے دوران حفاظتی قوتوں کیساتھ جھڑپ کرنے والے10 دہشت گردوں کو ہلاک اور 18 کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔علاقے میں مسلح گروپوں کے 87 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور بغیر نمبر پلیٹ کی 22 گاڑیوں اور 41 موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔24 اکتوبر کو شمالی سینا میں دو حفاظتی چوکیوں پر حملوں کے دوران 30 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے تھے ۔اس مسلح حملے کے بعد غزہ کی رفاح سرحدی چوکی کو بند کر دیا گیا تھا اور علاقے میں تین ماہ کے لیے کرفیو نافذہوئے فوجی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں