نتائج خطرناک ہوں گے: ایران

ایران نے مسجد اقصی کی وجہ سے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایاہے

177955
نتائج خطرناک ہوں گے: ایران

ایران نے مسجد اقصی کی وجہ سے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔۔۔

دن میں کسی وقت بھی مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے تہران انتظامیہ نے کہا ہے کہ "اس قسم کے اقدامات خطرناک نتائج کا سبب بنیں گے"۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضئیےافہام کی طرف سے کل جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیاہے کہ" ہم ،صیہونی انتظامیہ کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ، مسجد اقصیٰ کو بند کرنے اور اس مقدس جگہ کے محافظوں پر پولیس حملوں کی پُر زور مذمت کرتے ہیں"۔
بیان میں مسلمان ممالک اور دیگر علاقائی معاشروں سےبھی مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ اسرائیل کے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے بارے میں کھولے گئے ٹینڈروں پر خاموشی اختیار نہ کریں۔
واضح رہے کہ انتہائی دائیں بازو کے ایک ربی پر مغربی بیت المقدس میں گذشتہ ہفتے کے روز شام کے وقت مسلح حملہ کیا گیا ، اسرائیلی پریس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والا ربی گلک انتہائی دائیں بازو کی یہودی تنظیم کا چئیر مین تھا۔
اس واقعے کے بعد اسرائیل نے دوسرا حکم جاری ہونے تک مسجد اقصیٰ کو تمام مسلمانوں کے لئے بند کرنے کا بیان جاری کیا اور اس کے بعد دن بھر یہودی آبادکاروں اور سیاحوں سمیت کسی کو بھی دن بھر مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔یوں 1967 میں اسرائیل کے مسجد اقصیٰ پر قبضے کے بعد سے پہلی دفعہ مسجد کو مکمل طور پر بند کیا گیاہے۔
مبصرین کے مطابق اسرائیل، پارلیمنٹ میں مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نوعیت کے اقدامات سے اس کا مقصد مسلمانوں کے ردعمل کا جائزہ لینا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں