تیونس کے عام انتخابات میں ندا پارٹی کو برتری

غیر سرکاری نتائج کے مطابق ندا تیونس پارٹی نے ان انتخابات میں برتری حاصل کی ہوئی ہے۔تحریک النھضہ نے انتخابات میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے۔ عام انتخابات کے بعد آئندہ ماہ صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا

172483
تیونس کے عام انتخابات میں ندا پارٹی کو برتری

تیونس میں پارلیمنٹ کے عام انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق ندا تیونس پارٹی ان انتخابات میں برتری حاصل کی ہوئی ہے۔
تحریک النھضہ نے انتخابات میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق البتہ ابتدائی نتائج کا اعلان بدھ سے پہلے متوقع نہیں ہے۔ نداتیونس کے مطابق ان کی اپنی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان انتخابات میں پہلی پوزیشن پر آئی ہے تاہم اسلام پسند پارٹی النھضہ نے خبردار کیا ہے کہ ندا تیونس کو قبل از وقت کسی نتیجے پر نہیں پہنچنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح ساٹھ فیصد رہی۔ اس شمالی افریقی ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5.2 ملین ہے۔
عام انتخابات کے بعد آئندہ ماہ صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
پارلیمانی انتخابات میں 217 نشستوں کے لیے ایک سو مختلف جماعتوں کے لگ بھگ 13 ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔
2011ء میں ہونے والے عارضی انتخابات کے بعد یہ مستقل بنیادوں پر ہونے والے پہلے عام انتخابات ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں