داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری

امریکہ کی زیر قیادت اتحادی لڑا کا طیاروں نے شام میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف فضائی کاروائیوں میں اضافہ کیا ہے جو اہم سرحدی علاقے کوبانی پر قبضے کے لیے پیش قدمی کرتے چلے آرہے ہیں۔ فوجی آپریشن کے دوران کچھ گولے سرحد پار ترکی کی جانب بھی گرے

162624
داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری

داعش دہشت گرد تنظیم کی جانب سے عراق اور کوبانی میں جاری پیش قدمی کو امریکی فضائی حملوں اور کرد جنگجوؤں نے روک دیا ہے۔
امریکہ کی زیر قیادت اتحادی لڑا کا طیاروں نے شام میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف فضائی کاروائیوں میں اضافہ کیا ہے جو اہم سرحدی علاقے کوبانی پر قبضے کے لیے پیش قدمی کرتے چلے آرہے ہیں۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ جمعے سے فضائی کاروائیوں میں ڈرامائی انداز میں تیزی لائی گئی۔ کوبانی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کو بتایا کہ اتحادیوں کی فضائی کاروائیوں سے شدت پسندوں کی پیش قدمی کو سست کیا ہے لیکن فضائی طاقت ابھی ناکا فی ہے۔
فوجی آپریشن کے دوران کچھ گولے سرحد پار ترکی کی جانب بھی گرے جن میں سے ایک گولہ ترک فوج کی ایک پوسٹ کے قریب گرا۔
کرد فورسز کو یہ کامیابی ایسے وقت ملی ہے جب امریکی فوج نے کہا ہے کہ جمعے سے عراق اور شام میں جہادی اہداف پر مزید پچیس فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں اسلامی ریاست کے زیرقبضہ تیل کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں