عالمی قوت کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف عالمی قوت کی کاروائیاں چار روز سے جاری ہیں ۔کل تنظیم کے راکا شہر میں موجود ہیڈ کوارٹر پر بمباری کے بعد آج ان کے زیر کنٹرول12 پٹرول کی چھوٹی ریفائنریوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

137766
 عالمی قوت کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری


دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف عالمی قوت کی کاروائیاں چار روز سے جاری ہیں ۔کل تنظیم کے راکا شہر میں موجود ہیڈ کوارٹر پر بمباری کے بعد آج ان کے زیر کنٹرول12 پٹرول کی چھوٹی ریفائنریوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔ اس حملے میں 14 دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔داعش ان ریفائنریوں سے یومیہ 500 بیرل پٹرول نکال کر دو میلین ڈالر حاصل کرتی تھی ۔ دریں اثناء جرمنی نے عراق کی کردی علاقائی انتظامیہ کو اسلحے اور گولہ بارود کی امداد کی پہلی کھیپ کو کارگو طیارے کے ذریعےحکومت عراق کی خواہش پر پہلے بغداد اور وہاں سے عربل روانہ کر دیا ہے ۔ امدادی سامان کو ایک ہفتے کے اندر اندر عراق پہنچایا جائے گا ۔اس امدادی سامان میں رائفلیں ۔ٹینک شکن توپیں ،دستی بم ،خیمے اور طبی سازو سامان موجود ہے ۔ جرمنی کی خفیہ سروس نے بتایا ہے کہ تین ہزار افراد یورپ کے راستے علاقے میں پہنچ کر داعش میں شامل ہوئے ہیں ۔دریں اثناء کینیڈا نے داعش کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں