شام:اسد نواز فوج کے حملے ،درجنوں ہلاک

شامی حقوقِ انسانی کی تنظیم کے مطابق، اسد نواز فوج نے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر بری اور فضائی حملے کیے جن میں تریپن افراد ہلاک ہو گئے

113250
شام:اسد نواز فوج کے حملے ،درجنوں ہلاک

شامی حقوقِ انسانی کی تنظیم کے مطابق، اسد نواز فوج نے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر بری اور فضائی حملے کیے ۔
ان حملوں میں تریپن افراد ہلاک ہو گئے۔
شام کی قومی انقلابی کونسل کے مطابق اسلامی محاذ سے وابستہ دستوں نے حلب میں شیخ سعید کے علاقے میں ہونے والے حملوں میں اسد نواز فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے ۔
علاوہ ازیں ، اسد نواز فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر بیرل بم برسائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں