امریکی فضائیہ کے داعش کے ٹھکانوں پر تازہ حملے

امریکی فوج نے گزشتہ روز عراق میں موصل بیراج کے قریب دولت اسلامیہ برائے عراق و شام کے ٹھکانوں پر چار نئے فضائی حملے کرتے ہوئے اس کی بعض مسلح گاڑیاں تباہ کر دیں

108131
امریکی فضائیہ کے  داعش کے ٹھکانوں پر تازہ حملے

امریکی فوج نے گزشتہ روز عراق میں موصل بیراج کے قریب دولت اسلامیہ برائے عراق و شام کے ٹھکانوں پر چار نئے فضائی حملے کیے ۔
اطلاع کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں کے ان حملوں میں داعش کی چار مسلح گاڑیوں کو تباہ کیا گیا جبکہ دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ۔
اس کاروائی کے بعد امریکی طیارے بحفاظت اپنےاڈے پر واپس آ گئے۔
آٹھ اگست سے جاری اس کاروائی میں امریکہ نے اب تک ایک سو دس فضائی حملے کیے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں