آپریشن کی صورت میں امریکہ اسد انتظامیہ کو مطلع نہیں کرے گا

اگر ہمارے علم میں لائے بغیر حملہ کیا گیا تو ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم فعال ہو جائیں گے: ولید المعلم

105149
آپریشن کی صورت میں امریکہ اسد انتظامیہ کو مطلع نہیں کرے گا

امریکی فوج عراق میں داعش کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شام میں بھی جاسوسی پروازوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
شامی انتظامیہ نے ان کے علم میں لائے بغیر حملے کرنے پر واشنگٹن انتظامیہ کو وارننگ دی ہے۔
امریکی پریس کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس ترکی، اردن اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں کے ساتھ داعش کے خلاف ایک کولیشن بنانے کا خواہش مند ہے اور امریکی ڈرون طیارے خفیہ خبریں جمع کرنے کے لئے شام میں بھی پروازیں کر رہے ہیں، مزید یہ کہ امریکہ شام میں آپریشن کرنے کی صورت میں بشار الاسد انتظامیہ کو معلومات فراہم نہیں کرے گا۔
ان دعووں کے بعد اسد انتظامیہ نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے اور شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ اگر ان کے علم میں لائے بغیر حملہ کیا گیا تو ان کے ائیر ڈیفنس سسٹم فعال ہو جائیں گے۔
اس دوران اسد فورسز اور ماللفین کے درمیان دمشق کے جوار میں جاری جھڑپوں میں 71 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف حلب میں مخالفین کے حملوں میں داعش کے 45 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 3 کو حراست میں لے لیا گیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں