ایران نے اسرائیلی طیارہ مار گرایا

ایرانی حدود میں جاسوسی کرنے والے اسرائیلی ساخت کے ایک ڈراؤن طیارے کو ایرانی قوتوں نے میزائل کے ذریعے گرا دیا ہے

102673
ایران نے اسرائیلی طیارہ مار گرایا

ایران نے ایک ڈراؤن طیارے کو گرا دیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے خلائی و فضائی قوتوں کے کمانڈر امیر علی حاجی زادے نے اطلاع دی ہے کہ ناٹانز نکلیئر انرجی تنصیبات کے جوار میں گرایا جانا والا ڈراؤن طیارہ ہرمس قسم کا اور اسرائیلی ساخت کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ڈراؤن طیارہ 800 کلو میٹر کے رداس پر اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میزائل کے ذریعے نشانہ بنائے جانے والے طیارے کو نقصان پہنچنے کی وضاحت کرنے والے حاجی زادے کا کہنا ہے کہ اصلی حالت میں قبضہ کردہ ٹکڑوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اس پر دو جدید ترین کیمرے نصب ہیں جو کہ اعلی معیار کی ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔
ایرانی کمانڈر نے مزید کہا ہے کہ ایران کو اسرائیل کی طرف سے بلا انسان طیارے کے ذریعے جاسوسی کرنے کے خلاف جوابی حق حاصل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں