غزہ: غیر ملکی ڈاکٹروں کا عالمی بے حسی پر اظہارِ برہمی

اسرائیلی بربریت سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے والے ناروے کے ایک ڈاکٹر میڈس گلبرٹ نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے دنیا سے پوچھا ہے کہ کیا یہ آپ کو دہشت گرد نظر آتے ہیں

75221
غزہ: غیر ملکی ڈاکٹروں کا عالمی بے حسی پر اظہارِ برہمی

غزہ کے اسپتالوں میں متعین یورپی اور عرب ڈاکٹروں اسرائیلی بمباری کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی بربریت سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے والے ناروے کے ایک ڈاکٹر میڈس گلبرٹ نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے دنیا سے پوچھا ہے کہ کیا یہ آپ کو دہشت گرد نظر آتے ہیں۔
ڈاکٹر گلبرٹ نے کہاکہ امریکی صدر اوباما صرف ایک رات کیلئے غزہ ہسپتال میں آ جائیں تو وہ غزہ کے بارے میں اپنا موقف تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
اُنہوں نے جنگ سے متاثرہ غزہ کی پٹی میں طبی سہولیات کے فقدان اور امریکہ کے موقف پر گہری تشویش کابھی اظہار کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں